the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
بہکاوے میں نہ آئے عوام، ویب سائٹ پہ دیکھیں منظورشدہ یونیورسٹیوں کی فہرست
نئی دہلی7جون(آئی این ایس انڈیا)
یونیورسٹی گرانٹ کمیشن(یو جی سی) نے کہا ہے کہ اس نے ابھی تک کسی یونیورسٹی ،یونیوری سٹی درجہ یافتہ یا ادارے کو آن لائن کے پروگرام کو چلانے کے لئے منظوری نہیں فراہم کی ہے۔یو جی سی کے ایک افسر نے یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ پالیسی کے تحت ریاست یونیورسٹی (پرائیوٹ اور سرکاری)اس ریاست سے باہر اپنا کیمپس یا اسٹڈی سینٹر قائم نہیں کر سکتے جہاں وہ واقع ہیں اور اس ریاست کے اندر بھی پرائیوٹ یونیورسٹیوں کو اپنا اسٹڈی سینٹر یا کیمپس قائم کرنے کے لئے پہلے یوجی سی سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔یو جی سی کے مطابق اس کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ یونیورسٹی،یونیوری سٹی درجہ یافتہ یا ادارے مفت اور فاصلاتی تعلیم (اوڈی ایل)کے ذریعے تعلیم فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں جو اس کے بارے میں پالیسیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یہ ادارے یا یونیورسٹی



اپنے کورس کے بارے میں الجھن میں ڈالنے والے اشتہار جاری کر رہے ہیں جس میں ان کے یو جی سی سے تسلیم ملنے کی بات کہی گئی ہے۔
کمیشن نے اس بارے میں عوامی نوٹس بھی جاری کیا اور کہا ہے کہ درجہ یافتہ یونیورسٹیوں کو اہم کیمپس سے باہر اپنا اسٹڈی سینٹریا کیمپس قائم کرنے کے لئے یو جی سی سے پہلے اجازت لینا ضروری ہے۔یو جی سی نے کہا ہے کہ کسی بھی یونیورسٹی یا درجہ یافتہ یونیورسٹی کو آزاد اور فاصلاتی تعلیم (اوڈی ایل)کے تحت انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی فیکلٹی میں ڈپلوما یا گریجویشن یا پوسٹ گریجویٹ سطح کے کورس پیش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔کمیشن نے کہا کہ اس بارے میں پالیسیاں واضح ہیں۔کمیشن نے یہ بھی کہا کہ اس نے ابھی تک کسی یونیورسٹی یا ادارے کو آن لائن پروگرام چلانے کو منظوری نہیں فراہم کی ہے۔یو جی سی نے طالب علموں کو، والدین اور عام لوگوں سے یو جی سی کی ویب سائٹ پر درج منظورشدہ اداروں کی فہرست دیکھنے کو کہا ہے جنہیں اوڈی ایل کے ذریعے کورس پیش کرنے کی اجازت دی گئی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
تعلیم و ملازمتیں میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.